کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آئے روز ریکارڈ پر ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین
معیشت و تجارت
نیا دن نیا ریکارڈ! سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گیا
- by web_desk
- ستمبر 30, 2025
- 0 Comments
- 24 Views
- 3 دن ago

Leave feedback about this