پاکستان کے آٹھویں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے روضہ رسول پر حاضری دی ہے ۔انہوں نے نبی کے حضور درود وسلام پیش کیااور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے ۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مدینہ منورہ میں ملک وقوم کی ترقی ،سلامتی اور خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ لندن سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے ۔گورنر مدینہ منورہ شہزاد فیصل بن سلمان نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیاتھا۔انوار الحق کاکڑ عمرے کی ادائیگی کیلئے آج روانہ ہوں گے ، دورہ سعودی عرب میں نگراں وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔