کراچی کے علاقے مہران ٹاﺅن میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ۔فائر بریگیڈ آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گودام میں کپڑے کے ٹکڑے جمع کیے جاتے ہیں ،فائر بریگیڈ آفیسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔