نوشہرہ کے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل کالج کے لیکچرار کا لیڈی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد، خاتون نےالزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر عامر نے مارا پیٹا اور گالیاں دیں۔لیڈی ڈاکٹر کی شکایت پر ڈاکٹر اور کلرک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خاتون ڈاکٹر نے تشدد کرنے والے ڈاکٹر کی والدہ کی فیزیوتھراپی کی تھی۔ڈین ڈاکٹر انور وزیر کا کہنا ہے کہ زیادہ گرمائش سے مریضہ کا ہاتھ جل گیا جس پر ڈاکٹر نے لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کیا۔

Leave feedback about this