نواز شریف کی پارٹی اور پی ڈی ایم قیادت سے مرکزی حکومت چھوڑنے اور قبل از انتخابات پر بات چیت پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

نواز شریف کی پارٹی اور پی ڈی ایم قیادت سے مرکزی حکومت چھوڑنے اور قبل از انتخابات پر بات چیت

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کی بابت بات چیت شروع کر دی، ساتھ ہی ساتھ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔۔

شدید معاشی مسائل سے دوچار مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کے بارے میں نواز شریف کا خیال ہے کہ اسے مرکز میں حکومت چھوڑ دینی چاہیے، اور اس کے ساتھ ہی قبل ازوقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف پی ڈی ایم رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کی بابت بات چیت کر چکے ہیں، تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔

Exit mobile version