نواز شریف کی معاشی ٹیم سے مشاورت، مہنگائی سے نجات کا پلان تیارمسلم لیگ ن کی اقتصادی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو معیشت سے متعلق پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے اقتصادی ٹیم کو مختلف اہداف دیے اور مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کیں۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی اقتصادی ٹیم نے نواز شریف کو بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں سے نوجوانوں کے لیے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

Leave feedback about this