میکسیکو کے اوکسا کا ہائی وے پر بس حادثے کے نتیجے میں 16 افرا دہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ۔شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے اوکسا کا ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی ۔پیوبلا کے حکام میں بس حادثے میں ہلاک ہونیوالی کی تعداد 16 بتائی گئی ہے جن میں 8 مرد اور آٹھ خواتین شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ بس ہائی وے پر الٹی گری ہوئی ہے جبکہ ریسکیو ورکرز اور ہیوی مشینری سڑک پر مدد کیلئے موجو ہے ۔
Leave feedback about this