میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو عدالت جاوں گی، والدہ پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو عدالت جاوں گی، والدہ

میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو عدالت جاوں گی، والدہ

میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو عدالت جاوں گی، والدہ

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ اگر میرا بیٹا عمر ڈار نہ ملا تو آئی جی کے خلاف ایف آئی آر درج کراو¿ں گی اور عدالت جاوں گی۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے بیٹے کو سب کے سامنے اٹھایا، آئی جی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہوں گی، فیصلے اللہ پر چھوڑتی ہوں، اگر میرے بیٹے پر کوئی کیس ہوتا تو عدالت میں لاکر سامنا کرتی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Exit mobile version