کراچی:مائع پٹرولیم گیس کے ڈسٹرٹ بیوٹرز نے ”اوگرا“ کی مقررہ قیمت سے مہنگی ایل پی جی کی فروخت پر حکومت کو4روزہ الٹی میٹم دیتے ہوئے آج ایس ایس جی سی ٹرمینل پر دھرنا دینے اور ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے سینئر وائس چیئرمین ملک تیمور،فیصل رسول اوردیگر عہدیداروں کے ہمراہ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری کمپنی مافیا بن گئی ہے جس نے حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت مزید20روپے بڑھا کر300روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر دی ہے۔گھریلو سلنڈر کی قیمت235روپے کے اضافے سے3550روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت908روپے کے اضافے سے 13620روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔
مہنگی ایل پی جی،ڈسٹری بیوٹرز نے فروخت بند کردینے کی دھمکی دیدی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی