پاکستان موسم

موسم سرما کے رنگ ، کہیں بارش کہیں برفباری ، لاہور میں بھی بادلوں کا بسیرا

موسم سرما کے رنگ ، کہیں بارش کہیں برفباری ، لاہور میں بھی بادلوں کا بسیرا

سردی کے رنگ، بعض مقامات پر بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مری، سوات، وادی نیلم میں برفباری نے موسم حسین بنا دیا، پہاڑوں پر برف کی سفید چادر اوڑھ لی گئی، پنجاب اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ آج سے 21 فروری تک لاہور سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار اور قریبی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ وسطی کرم میں ہلکی برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، نیلم، بالائی نیلم، لوات بالا شاردہ، اڑنگ اور کل حلمت توبت میں برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مشکلات ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image