لاہور ، ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس پایہ تکمیل تک پہنچا جاتا تو شاہد نو مئی کا واقعہ پیش نہ آتا۔جاوید لطیف نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کن کے کہنے پر ہوئے سب ثبوت موجود ہیں گذشتہ کئی ہفتوں سے اندرونی اور عالمی ساز ش کی بات چل رہی ہے یہ اندرونی سازش بھی تھی اور عالمی بھی ، مختلف ممالک سے ملزم کو بچانے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 1993 کے بعد 6 الیکشنز لڑے ، 6 الیکشنز میں سے 3 میں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی ، کیا نواز شریف اسوقت کسی جماعت کے قائد نہیں تھے؟جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو بھی وقت کے قاضی تحفظ دیتے ہیں ،