لندن:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی باہر نکالیں گے۔ہمارے نمائندے کے مطابق لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ عمران خان کے چار سال کا میرے چار سال کے ساتھ مقابلہ کریں،ہمارے دور میں کیا حالات تھے اور اس کے دور میں کیا تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے،عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی،نواز شریف نے کہا کہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام،پاکستان کو اپنی ذات کے گردگھما کر ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا ہے جس کی وجہ سے ملک آج مشکلات کا شکار ہے اور اس کو ہم ہی مسائل سے باہر نکالیں گے۔
Leave feedback about this