کراچی:معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔پولیس کو پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل کیے گئے کیمیکل ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں جن میں اداکارہ کی موت کے حوالے سے اہم وجہ سامنے آئی ہے۔
حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے ہیں۔
لیبارٹری کی جانب سے موصول شدہ رپورٹس میں کسی قسم کے زہریلے مادے یا مشکوک کیمیکل کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن تاحال چند رپورٹس آنا باقی ہیں اور مکمل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکے گی۔
تاہم ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت کسی زہریلی شے کے باعث نہیں ہوئی جس سے کیس کا رخ واضح طور پر ایک قدرتی موت کی طرف مڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقعے رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے ملی تھی۔
Leave feedback about this