پشاورمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کی طرف جانے والے قافلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں نے کہا ہے کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، جعلی حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے، جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزرا جتنی مرضی پریس کانفرنسسز کر لیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا، علی امین کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کررہی ہے اور دوسری جانب کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کردیئے گئے ہیں، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں، ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔
تازہ ترین
مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج ختم نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
- by web_desk
- نومبر 25, 2024
- 0 Comments
- 84 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this