مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن سے کام کی جگہوں میں انقلاب ممکن ہے: وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن سے کام کی جگہوں میں انقلاب ممکن ہے: وزیراعظم

امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے “کام کرنے کی جگہوں پر حفاظت اور صحت” کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن سے کام کی جگہوں میں انقلاب ممکن ہے۔پاکستان پیشہ ورانہ حادثات اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام شعبوں میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
اس سال کے عالمی دن کا تھیم “صحت اور حفاظت میں انقلاب: کام میں AI اور ڈیجیٹلائزیشن کا کردار” ہے جو ہمیں موجودہ دور کی تیز رفتار تکنیکی ترقی کے تناظر میں مستقبل کے چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔
جیسے جیسے پاکستان اور دنیا بھر میں ڈیجیٹل سسٹمز تیزی سے کام کی جگہوں کا حصہ بن رہے ہیں، یہ لازم ہے کہ ان اختراعات کو ایسے انداز میں استعمال کیا جائے کہ کارکنوں کی حفاظت، صحت اور عزت کو یقینی بنایا جا سکے۔سمارٹ اور قابل اعتماد آلات کی مدد سے خطرات کا بروقت اندازہ لگانا ممکن ہو گیا ہے جس سے نہ صرف حادثات کی روک تھام ممکن ہے بلکہ کام کی جگہوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور مثر ماحول میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
حکومت پاکستان ایک ایسا قانونی اور پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے جو کارکنوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ کو مکمل طور پر یقینی بنائے۔

Exit mobile version