بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر کے مشیر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔اس حوالے سے مسرت اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ معاشی حالات میں یہ آسان کام نہیں، اولمپک کوالیفائرز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مسرت اللہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت سے چیزوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔