پاکستان سے امدادی سامان کی تیسری کھیپ غزہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔تقریب میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، فلسطینی سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی مذمت کرتے ہیں اور فوری جنگ بندی، انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا بندوبست کیا جا رہا ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے امدادی سامان جلد بھیج دیا جائے گا۔این ڈی ایم اے پہلے ہی غزہ کے لیے خصوصی موسم سرما کے خیمے، کمبل، ادویات اور فوڈ پیک بھیج چکا ہے۔