تازہ ترین

محسن نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،پرویز الٰہی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ن لیگ پنجاب کھو چکی، اب اسکا کا کوئی مستقبل نہیں، چوہدری پرویز الٰہی

اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الٰہی نے محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کو سپریم کورٹ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس بار بھی ماسوس نہیں کیا محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اس لئے کارکنان تیاری کریں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image