مادہ جانور کو زبح کرنے پر پابندی عائد پاکستان Roze News
پاکستان

مادہ جانور کو زبح کرنے پر پابندی عائد

مادہ جانور کو زبح کرنے پر پابندی عائد

مادہ جانور کو زبح کرنے پر پابندی عائد

پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مفید مادہ جانور کو زبح کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس منعقد کیاگیا جس میں فیصلہ کیاگیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کیلئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے چار روز میں حتمی پلان طلب کرلیا۔ان کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا ہے کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماری سے پاک زون قائم کیے جائینگے ۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب ، کویت ، امارات میں لائیواسٹاک ایسکپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے ۔

Exit mobile version