معیشت و تجارت

مئی کے بعد مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے ، ادارہ شماریات

مئی کے بعد مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی ہے ، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کی آنا شروع ہوگئی ، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں شماریات بیورو کی طرف سے مہنگائی پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کادباﺅ برقرار ہے لیکن مئی کے بعد کم ہونا شروع ہوئی ہے ۔ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد تھی جو کم ہو کر 29 .2 فیصد ہوگئی ہے ۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح 12 ماہ میں سب سے کم ہے جس کی وجہ روپے کی قیمت میں استحکام ہے ۔اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ صوبوں کیساتھ مل کر کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image