لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کے جلسے سے روک دیا پاکستان Roze News
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کے جلسے سے روک دیا

jalsaa

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کے جلسے سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔ زمان پارک میں پولیس آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں، خدا کا واسطہ ہے قوم کو زندگی کو چلنے دیں، آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی، کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی اتوار 19 کومینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھاہے، پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست بھی دے رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان پردن دو بجے جلسہ کرنا ہے اجازت دی جائے۔ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے۔

Exit mobile version