لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا، جج نے کہا کہ اگر جلسہ کیاگیا تو میں حکم نامہ جاری کرونگا۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کیساتھ بیٹھیں اورمیکانزم بنائیں، آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔ عدالت عالیہ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں بھی کل تک توسیع کردی، ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے اس دوران جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس حماد اظہر کی دفعہ 144 سے متعلق درخواست بھی آئی ہے جس پر فوری سماعت کی جائے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ہورہے ہیں اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پی ٹی آئی اتوار کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جارہی ہے پاکستان پی ٹی آئی اتوار کو جلسہ نہ کرے، اگر پھر بھی جلسہ کیا تو حکمنامہ جاری کرونگا