جرائم

لاہور: شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی مارا گیا

لاہور: شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی مارا گیا

لاہور :چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کا چوتھا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹان کے اہلکاروں نے قصور میں گینگ ریپ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا۔
سی سی ڈی پولیس اورڈاکوں میں تھانہ صدر فقیرے والا بائی پاس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ تین فرار ہو گئے، دوران فائرنگ پولیس اہلکاروں کو بھی گولیاں لگیں مگر وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے زخمی ڈاکو کی شناخت عمران نذیر سکنہ شاہ پور کانجراں ہوئی جو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا، عمران نذیر پولیس کو گینگ ریپ، قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔تھانہ روشن بھیلہ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image