لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کا شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ، ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق بس اسٹینڈ سے پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی ہے اور دو ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔ڈولفن ترجمان نے بتایا کہ ملزمان پتنگیں کو ریئر کرنے کیلئے بس اسٹینڈ پر آئے تھے ملزمان نے اہلکاروں کو بھاری رشوت کی پیشکش کی جسے اہلکاروں نے ٹھکرا دیا ترجمان ، ڈولفن فورس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے چھ سو زائد پتنگیں بارہ ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔گرفتار ملزمان کو تھانہ شیرا کوٹ کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
لاہور ، ڈولفن اسکواڈ کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاﺅن

لاہور ، ڈولفن اسکواڈ کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاﺅن