تازہ ترین

لاہور ،راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر کی چھٹی کا اعلان

لاہور، راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر کی چھٹی کا اعلان

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلع لاہور اور راولپنڈی میں کل 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور میں کل 16 دسمبر کو تمام سکولز اور کالجز بند رہیں گے جبکہ یونیورسٹیز کھلی رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بھی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
16دسمبر کو اسلام آباد بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image