لاس اینجلس:امریکا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کی تباہ کاریاں جاری رہیں، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔آگ مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، آتشزدگی سے 12 ہزار سے زائد گھر راکھ میں تبدیل ہوگئے، کیلیفورنیا کے گورنر نے نیشنل گارڈ کے مزید ایک ہزار اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کر دیا، آگ کے پھیلا سے متعلق ریڈ فلیگ وارننگ بدھ تک نافذ رہے گی۔
شمال اور شمال مشرق میں 35 سے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ، ہواؤں کی وجہ سے ایل اے کانٹی کا پورا علاقہ آگ کے خطرے میں پڑ نے کا خدشہ ہے، آگ کے شعلے کم ہوگئے مگر خطرہ برقرار ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا انخلا بھی جاری رہا۔

Leave feedback about this