قاضی حسین احمد کا دسواں یوم وفات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

قاضی حسین احمد کا دسواں یوم وفات

قاضی حسین احمد کا دسواں یوم وفات

قاضی حسین احمد کا دسواں یوم وفات

لاہور:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین کو ہم سے بچھڑے دس سال ہوگئے ہیں۔ وہ5اور6جنوری2013کی درمیانی رات کو اس دارفانی سے کوچ کرگئے تھے۔قاضی حسین احمد نے ملک وملت کے لئے شاندار خد مات انجام دیں جن کا ایک زمانہ معترف ہے۔ان کی وفات پرملک وبیرون ملک جس طرح صدمے اور افسوس کااظہار کیا گیا اور ان کی خدمت کو خراج ع قیدت پیش کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق قاضی حسین احمد1938میں ضلع نوشہرہ کے گاؤں زیارت کا کا صاحب میں پیدا ہوئے،ان کے والد مولانا قاضی محمد عبدالرب ایک ممتاز عالم دین تھے۔جو اپنے علمی رسوخ اور سیاسی بصیرت کے باعث جمعیت علمائے ہند صوبہ سرحد کے صدر چنے گئے تھے۔

Exit mobile version