کراچی:نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے ورالے شادات خان کی جگہ اوپنر شان مسعود کو کپتان بابر اعظم کا نائب مقرر کیا یا ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنے میں ناکام رہے تھے اس لئے انہیں آرام کروایا گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز9-11اور13جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
شاداب کی جگہ قومی ٹیم کے نئے نائب کپتان کے نام کا اعلان ہوگیا

ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ چھن جانے کا افسوس ہے، شاداب خان