کھیل

فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز کی سٹیڈیم میں کچرا اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

فیفا ورلڈ کپ: جاپانی فینز کی سٹیڈیم میں کچرا اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

دوحا:فیفا ورلڈ کپ2022میں جاپان کے ہاتھوں جرمنی کو اپ سیٹ شکست کے بعد جاپنی فینز نے سٹیڈیم میں کچرا اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔الخلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیکر تاریخی فتح سمیٹی تھی۔میچ کے اختتام پر سٹیڈیم میں موجود جاپانی فینز نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ ملکر کچرا اٹھایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image