فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جب کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید طلب کیے جانے کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیاہے۔