وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ جاپان کے علاقے نوٹو میں آیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق نوٹو ریجن میں سونامی کی وجہ سے لہریں 5 میٹر تک اٹھنے کا خدشہ ہے۔میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے اشیکاوا، نیگاتا اور تویاما پریفیکچرز کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان کی بندرگاہ اشیکاوا پر 1.2 میٹر اونچی سونامی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔