پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا بیان پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دے دیا، عمران خان کی ہدایت پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما فیصل واوڈا کو پریس کانفرنس کرنے اور لانگ مارچ سے متعلق باتیں کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے لکھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی اور نظریات کی نمائندگی نہیں کرتا۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے مطابق صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔