فواد چوہدری نے جمعے کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

فواد چوہدری نے جمعے کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کردی

پی ڈی ایم اپنی حکومت کیلئے معاشی ایمرجنسی چاہتی ہے، فواد چوہدری

پی ڈی ایم اپنی حکومت کیلئے معاشی ایمرجنسی چاہتی ہے، فواد چوہدری

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعے کو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی نفی کردی ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ پنجاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو اسی کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تکنیکی اورقانونی وجوہات کی بناء پر اسمبلی23دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کابھی یہ فیصلہ ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے لئے کم از کم دس دن کا وقت دینا چاہیے۔جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک پر عمل کا آغاز ہوجائے گا۔

Exit mobile version