بھارت: سکول بسیں حادثے کا شکار،15طلباء کے ہلاک ہونے کا خدشہ دنیا Roze News
دنیا

بھارت: سکول بسیں حادثے کا شکار،15طلباء کے ہلاک ہونے کا خدشہ

school

بھارت: سکول بسیں حادثے کا شکار،15طلباء کے ہلاک ہونے کا خدشہ

منی پور:بھارتی ریاست منی پور میں سالانہ سیاحتی دورے پر جانے ورالی سکول کی دو بسیں حادثے کاشکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 15طلباء کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکول کے طلباء دو بسوں میں سوار ہوکر مطالعاتی دورے کے لئے تاریخی مقام کھوپم جارہے تھے کہ ایک مقام پر دونوں بسیں بے قابو ہوکر الٹ گئیں۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ متعدد طلباء موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے،ہسپتال انتظامیہ نے 8ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے،عینی شاہدین کے مطابق کم از کم15طلباء موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version