فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہونگے ، رانا ثنا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہونگے ، رانا ثنا

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

ن لیگ کے رہنما رانا ثنا کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہونگے ، نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے ۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سزا کیخلاف نظرثانی اپیل کرینگے جس میں ضمانت یقینی ہے ۔رانا ثنا کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہونگے ، حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہونگے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے ۔ا ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پی پی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں ، پی پی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے ۔

Exit mobile version