فرحت شہزادی عرف فرح بی بی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف فراد اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف مقدمہ تھانہ صدر گوجر انوالہ میں درج کیاگیا ہے ایف آئی آر میں رضا میراں سمیت گیارہ دیگر ملزمان کے نام بھی شامل ہیں ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رشتے دار رمضان نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں دو دکانیں خرید تھیں ، خریدی گئی دکانوں کی قسطیں بھی جمع کروا چکے ہیں ، ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کرکے دکانیں کسی اور کو منتق کردی ہیں ۔فرخت شہزادی اوران کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ادا کی گئی 26 لاکھ کی رقم بھی ہتھیالی ہے ، فرح بی بی سوسائٹی کی چیف ایگز یکٹیو اور احسن جمیل گجر سوسائٹی کی بلڈر کمپنی کے چیئرمین ہیں
Leave feedback about this