دنیا

غزہ میں روزانہ 10 سے زائد بچے اعضاءسے محروم ہو رہے ہیں، یونیسیف

سال 2024بچوں کیلئے بدترین سال قرار

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں روزانہ 10 سے زائد بچوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔یونیسیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچوں کے کمزور اعضاءدھماکوں کی وجہ سے زخمی ہونے کا زیادہ خطرہ ہیں۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ایک ہزار سے زائد بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے معذور ہو چکے ہیں۔سیو دی چلڈرن نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ کے تنازعے میں بچوں کی تکلیف ناقابل تصور ہے۔سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل اور معذوری کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image