ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دواساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کررہے ہیں ۔دوسری جانب ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی دونوں اساتذہ کو معطل کرکے محکمامہ کارروائی کی جارہی ہے ۔
Leave a Comment
