معیشت و تجارت

عید پر کہیں اے ٹی ایم سست ، کہیں رقم سے خالی

عید پر کہیں اے ٹی ایم سست ، کہیں رقم سے خالی

عید الفطر سے قبل بینکوں سے رقوم نکلوانے کے عمل میں تیزی آئی ہے تاہم کیش نکلوانے والے صارفین کہیں اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان ہیں تو کہیں اے ٹی ایم رقم سے خالی ہیں ۔مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آرہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر اے ٹی ایم پر مشینز کا رقم نکالنے کا عمل بہت سست ہے شہریوں کا شکوہ ہے کہ بعض اے ٹی ایم رقوم سے خالی ہیں جبکہ مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آرہے ہیں ۔صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ عید جیسے اہم مواقع پر اکثر اے ٹی ایم خراب ہوتے ہیں یا ان میں پیسے نہیں ہوتے ، اس صورتحال سے عید کی پانچ چھٹیوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image