اسلام آباد:عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے درخواست گزار نے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلم بند کرانے کی تیاری مکمل کرلی ۔عمرا ن خان کے سابقہ قریبی ساتھی عون چوہدری کیس میں بطور گواہ شامل ہوں گے ۔بطور گواہ عدالت میں بیان قلم بند کرانے کیلئے درخواست تیا ر کرلی گئی ہے ۔عوان چوہدری اپنا بیان کل یا اپنی دستیابی پر عدالت میں قلم بند کرائیں گے ان کا بیان درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی قلم بند کرائیں گے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ کی عدالت میں عون چوہدری پیش ہونگے۔
عمران و بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح ، عون چوہدری گواہی دینگے

عمران و بشریٰ بی بی کا دوران عدت نکاح ، عون چوہدری گواہی دینگے