تازہ ترین

عمران خان ہی قوم کے حقیقی رہنما، انہیں رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

عمران خان ہی قوم کے حقیقی رہنما، انہیں رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے، مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، وہ ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے ریاستی اداروں کو کمزور کر دیا ہے، قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image