امریکی رکنِ کانگریس جیک ایلیزے نے کہا ہے کہ عمران خان صحت یاب ہو جائیں گے تو ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند کروں گا۔یہ بات امریکی رکنِ کانگریس جیک ایلیزے نے پی ٹی آئی امریکا کے رہنما سجاد برکی اور عاطف خان سے ملاقات میں کہی ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی امریکا کے رہنما سجاد برکی اور عاطف خان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں غیر آئینی اقدامات کی حمایت نہ کرے۔ان کی امریکی رکنِ کانگریس سے ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔امریکی رکنِ کانگریس جیک ایلیزے نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔جیک ایلیزے نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے عمران خان کی صحت سے متعلق بھی دریافت کی
Leave feedback about this