پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا اور کہا کہ حکم نامہ تحریر ہورہاہے ۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی ۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔سابق وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی اس سے قبل توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیشرفت ہوئی تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image