اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمرا ن خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کرلی ۔سول جج نصر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ، عدالت نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی عدالت نے کہا کہ عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان عدالت میں قلم بند کروائیں گے۔درخواست گزار محمد حنیف نے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے عون چوہدری کابیان قلمبند کروانے کی درخواست دی تھی۔

Leave feedback about this