عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، بابر اعوان، ڈاکٹر شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادیں لائی جائیں گی، الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

Exit mobile version