عمران خان کا پرویز الٰہی سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش کااظہار پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان کا پرویز الٰہی سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش کااظہار

عمران خان ا ور پرویز الٰہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری عدالت میں چیلنج کرنے پر متفق

عمران خان ا ور پرویز الٰہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری عدالت میں چیلنج کرنے پر متفق

لاہور:عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی سے اس خواہش کااظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم کردیا جائے اور ق لیگ کے تمام امیدوار بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے اس حوالے سے مشاورت کے لئے ق لیگ کا اعلیٰ سطح اجلاس اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف کے ذمہ دا ر ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس خواہش کااظہار کیاکہ ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ عمران خان مونس الٰہی کے سیاسی تدبر اور وفاداری سے کافی خوش تھے۔انہوں نے کہاکہ تحریکانصاف میں مونس الٰہی کو اہم عہدہ دینے کی بھی آفر کی،جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اس موقعپر اگر عہدہ لیا گیا تو لوگ سمجھیں گے کہ شاید ہم نے بارگین کی ہے اس لئے ہمیں کوئی عہدہ نہیں لینا۔

Exit mobile version