پاکستان تازہ ترین

عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب نہیں، مرضی کے آرمی چیف کے لیے ہے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے واسطے ہے، اس کا انقلاب اس کے 4 سالہ دور حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب روہے کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ہمراہ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

دوسری جانب موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور وہ ارشد شریف کے اندوہ ناک قتل کو معمولی سیاست کی نذر کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد سے بھی نہیں چوک رہے ہیں، وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر کا دامن تھامیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image