بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بہن عظمیٰ خان سے ملاقات کا احوال سامنے آ گیا ، عظمیٰ اور علیمہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ کسانوں کے زیادتی ہو رہی ہے،لینڈ مافیا سمیت تمام مافیاز،مینڈیٹ چوروں سے آزادی حاصل کرنا ہو گی، ہمیں اپنی آزادی کے لیے لڑنا ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان نےمیڈیا سے گفتگو بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ آپ ان کی نسلوں کے غلام بن گئے ہیں، اس کے علاؤہ اور کوئی آپشن نہیں ،سوائے آواز اُٹھانے کے۔بانی نے کسانوں کے حوالے سے بات کی وہ کسانوں سے متعلق پریشان تھے،بانی کی صحت بلکل ٹھیک تھی،لیکن وہ بہت غصے میں تھے، غصے میں اس وجہ سے تھے کہ انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو منٹیلی ٹارچر کیا جا رہا ہےاگر ہمارے اوپر کوئی آئین اور قانون لاگو نہیں ہوتا تو ہمیں بھی اس سے آزاد ہو جانا چاہئے؟ علیمہ خان نے بتایا کہ میری بہن نے مجھے بتایا ہے کہ انھوں نے بانی کو پچھلے آٹھ ماہ سے اسولیٹ کر رکھا ہے، جمعرات کے روز سیاسی ملاقاتیں بند ہوگئی ہیں، سہیل آفریدی جس رات بیٹھے رہے وہ جمعرات کی رات تھی،بانی نے کہا کہ شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر بنا دیں، سہیل آفریدی سے بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے۔ بانی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، سی ایم کے پی سہیل آفریدی کو فل سپورٹ کرتا ہوں،پاکستان میں پی ٹی آئی کے لیے آئین اور قانون ختم ہو چکا ہے،سہیل آفریدی کے لیے بانی نے کچھ ایسے پیغامات دیئے ہیں جو انھیں بتاؤں گی۔اب ہفتوں ہمیں بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔ انھوں نے بتایا کہ این ڈی یو پروگرام میں شرکت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی غصہ ہوئے،بانی نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے ہم جیل میں ہیں انہی کے پروگرام میں شرکت کی جا رہی ہے، جو لوگ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں میری پارٹی میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ایسے لوگ میری پارٹی کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو افغانستان کے معاملے پر بہت تکلیف ہے،بانی نے کہا کہ انھوں نے پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں پھر حملے کیےجو افغانی پاکستان میں رہ رہئے تھے انھیں بہت بے دردی سے نکالا جا رہا ہے،بانی نے کہا تھا کہ ڈرون حملے ہونے سے دہشتگردی بڑھے گی۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یاسمین راشد کینسر سروائیور ہیں انکو جیل میں رکھا گیا ہے،بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی،انھوں نے کچھ ہدایات دی ہیں،کچھ سوالات پارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے تھے،سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جسکو کہیں گے پی ٹی آئی اسکو سپورٹ کرے گی۔ بانی نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں ،پارٹی سپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ انکی بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفیکیشن جاری ہوں،وہ حیران تھے ابھی تک انکے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوئے، تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے،وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے شاہد خٹک کو پارلیمنٹری لیڈر نامزد کیا ہے،بانی نے سہیل آفریدی کوکہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں،بانی نے کہا کہ میں سلوک مکمل سپورٹ کرتا ہوںملک میں آئین وقانون ختم ہو چکا ہے،بانی قید تنہائی کی وجہ سے سخت غصے میں اور پریشان تھے ، یہ سب لئے اسلئے کیا جا رہا ہے کہ دنیا انکو مجاہد کہہ سکے جب تک یہ ایکسٹینشن مافیا،چینی مافیا،لینڈ مافیا یہ مینڈیٹ چور آپکو غلام بنا کر رکھیں گے اگر آپ آزادی چاہتے ہیں تو آپکو اُٹھنا اور لڑنا پڑے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اب ہمارا لائحہ عمل ہے کہ منگل کے دن فیملی کے چھ ممبرز کو ملاقات ہونی چاہئے،جمعرات کو چھ پارٹی لیڈرز کی ملاقات ہونی چاہیئے،ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں،عدالتی آرڈرز کے تحت ملاقات نہیں دی جاتی تو فیملی منگل کے دن اور پارٹی لیڈر جمعرات کو دھرنا دینگے۔

Leave feedback about this