اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے روانہ ہوگئے۔ عمران خان اپنے خصوصی حفاظتی اسکواڈ کے ہمراہ قافلے کی صورت میں عدالت عالیہ کی سمت روانہ ہوئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ جاتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں اپنے چیئرمین کے ہمراہ ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عدالت نے آج سوا 2 بجے طلب کیاہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے گذشتہ روز عمران خان کو اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے آج سوا 2 بجے پیش ہونے کا حکم دیا تھا
عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے روانہ

عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے روانہ