لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو گھیراو¿ کیس میں پی ٹی آئی کی بانی بہنوں عظمیٰ خان، علمیہ خان، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر کی ضمانت میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عظمیٰ خان، علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اسد عمر کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔عظمیٰ خان، علیمہ خان، زین قریشی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
Leave feedback about this